ف?فا ان?ر 20 ورل? ?پ 2015 ?? س?م? فائنلز 17  جون ?و ???ل? جائ?نگ?

253

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کے دونوں سیمی فائنلز 17 جون بروز بدھ کو کھیلے جائینگے۔ برازیل، مالی، سربیا اور سینیگال نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ سینیگال سے ہوگا، یہ میچ کرائسٹ چرچ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا اور مالی کی ٹیمیں نارتھ ہاربر سٹیڈیم، آکلینڈ میں پنجہ آزما ہوں گی۔

انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور برازیل، مالی، سربیا اور سینیگال نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ چیمپئن کا فیصلہ 20 جون کو ہوگا۔