جنوب? افر?ق? ?ا سو?ان? صدر ?و گرفتار ?رن? س? ان?ار

235

ایمسٹڑڈم: جرائم کی عالمی عدالت نے سوڈانی صدر عمرالبشیر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ جنوبی افریقہ نے سوڈانی صدر کو گرفتار کرنے سے معزرت کرلی ہے

سوڈانی صدر عمرالبشیرپر2003 میں ڈارفر تنازع کے دوران طاقت کے زور پر مسلح تحریک کو کچلنے کاالزام ہے اس کے علاوہ عرب ملیشیا کی حمایت کا بھی الزام ہے ۔

یادرہے کہ ڈارفر تنازع میں ایک اندازے کے مطابق تین لاکھ افراد مارے گئے تے جبکہ 20 لاکھ افراد نے جان بچانے کی خاطر نقل مکانی کی تھی۔

جنوبی افریقہ نے حال ہی میں عالمی عدالت کی تشکیل نو کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس میں یہ طے کیا گیا تھا کی جنگی جرائم میں ملوث اگر جنوبی افریقہ میں داخل ہوگا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا ، سوڈانی صدر کی افریقہ میں موجودگی نےعدالت کی غیر جابنداری پر کئی سوالات اٹھادیئے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے حکام نے سوڈانی صدر کی گرفتار کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔

سوڈانی صدر عمرالبشیررواں ماہ کے شروع میں اہنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔