?وپا امر??ا م?? براز?ل ن? پرو?و2-1س? ?راد?ا

226

برازیل نے کوپا امریکا مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرتے ہوئے پرو کو 2-1سے شکست دے دی۔

چلی میں جاری ٹورنامنٹ کے پول میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل اور پرو کے درمیان مقابلہ کانٹے دار رہا۔پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں پرو نے گول کر کے برتری حاصل کی تاہم 2منٹ بعد برازیلین اسٹار نیمار نے ہیڈسے گول کرکے حساب برابر کردیا۔ اس گول کی بدولت نمار نے ایک اور اعزازبھی حاصل کرلیا ۔انہوں نے عظیم کھلاڑی پیلے کا ریکارڈ توڑدیا اور 44گول کرنے والے سب سے کم عمر فٹبالر کااعزاز اپنے نام کرلیا۔

کھیل کے 85ویں منٹ تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے لیکن کوئی بھی گیند کو جال میں نہ پہنچاسکا تاہم کھیل کے آخری لمحات میں ڈگلز کوسٹا نے گول کرکے برزایل کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے فتح دلا دی۔