چ?ن ن? آواز ?? رفتار س? ت?ز سفر ?رن? وال? م?زائل ?ا تجرب? ?ر?الا

191

بیجنگ: چینی وزارت دفاع نے سپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حدود میں کیا گیا سائنسی تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ،پیپلز لبریشن آرمی چائنا کا گزشتہ 18 ماہ میں آواز کی رفتار سے 10 گنا ذیادہ تیز میزائل کا یہ چوتھا تجربہ ہے۔

ایک چینی اخبارکے مطابق فوجی مبصرین نے چین کے اس اقدا م کو جنوبی بحیرہ چین میں امریکا کی جانب سے مسلسل کی جانے والی مداخلت کا ردعمل قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپر سونک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جوکہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کے ساتھ امریکی دفاعی نظام کی نظر میں آئے بغیر ہدف تک پہنچنے کے بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کی رفتار 3840 میل فی گھنٹہ سے 7680میل فی گھنٹہ ہے ، چینی دفاعی مبصرین اس میزائل کو ملکی دفاع کے لئے اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں