?ورو ?? قدر م?? ?م?

231

یونان کے مالیاتی بحران پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد جاپانی کرنسی ین کے مقابلے میں یورو کی قدر کم ہوگئی اور یونان کے یورو زون سے اخراج کا خطرہ بڑھ گیا۔

ٹوکیو میں پیر کی صبح یورو کی قدر کم ہو کر 138.50ین اور 1.1213ڈالر رہ گئی۔ اس کے مقابلہ میں ایک ڈالر 123.37ین سے بڑھ کر 123.52ین کا ہوگیا۔

اقتصادی ماہرین نے یورو کی قدر میں کمی کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایا کار یونان کے اقتصادی بحران کے معاملہ میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ یونان کے مالیاتی بحران پر سرمایہ کاروں کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ یونانی حکام اور یونان کو قرضے فراہم کرنے والے ممالک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات اتوار کو شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹہ بعد بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے تھے ۔