س?و د? چل?رن ?ا دفتر س?ل ?? ، چو?در? نثار عل? خان

313

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے سیو دی چلڈرن کا دفتر سیل ہے آئندہ چند روز میں اس حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا این جی اوز بغیر کسی قانون اور ضابطے کے کام کر رہی تھی ۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا بہت ساری این جی اوز بغیر کسی قانون اور ضابطے کے کام کر رہی تھیں جس کی بنا پر کئی این جی اوز کے ویزے منسوخ کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا سیودی چلڈرن کادفترسیل ہےآئندہ چندروزمیں اس حوالےسےصورتحال واضح ہوگی ، سیودی چلڈرن کےخلاف جو ایکشن لیا گیا وہ واپس نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا سیو دی چلڈرن کو سیل کرنے پر کوئی ردعمل نہیں آیا ۔ ان کا کہنا تھا کسی بھی این جی اوکوریڈلائنزکراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا این جی اوزکے حوالے سے پالیسی جلدآجائے گی، طارق فاطمی کی سربراہی میں قائم کمیٹی دوتین روزمیں پالیسی دے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا این جی اوزکو مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، این جی اوزکی سیکیورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ کےپاس موجودہے، پالیسی آنے تک کسی این جی اوکو ریڈلسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔