وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ترک خاتون اول کے ہار پر سابق چیئرمین نادرا کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والےبیان میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا ترک خاتون اول کے ہار کے معاملے پر سابق چیئرمین نادرا اور اس وقت کے نادرا چیف فنانشل افسر کے خلاف کارروائی کروں گا ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا مجھے پتہ نہیں تھا کہ ترک خاتون اول کا ہار یوسف رضا گیلانی کے پاس ہے ، جنہوں نے نادرا کے پیسوں سے ہار یوسف رضا گیلانی کو دیاوہ جانیں یوسف رضا گیلانی جانے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا ترک خاتون اول کا ہار نادرا نے کس قانون کےتحت خریدا؟ یہ بتایاجائے؟