ب?ارت ن? حمل? ??ا تو من? تو? جواب د?ا جائ? گا ، خواج? آصف

207

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ان کا کہنا ہے ہم آپریشن ضرب عضب کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا تھا بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں اور اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ وزیردفاع کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو ایک مخصوص سطح پر رکھنا چاہتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے۔

خواجہ آصف کا میڈیا سے حوالے سے کہنا تھا کشمیرپاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے مگر میڈیا اسے اجاگر نہیں کرتا، افغانستان ہو یا بھارت یاکوئی اورملک،پاکستان سپریم ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا یمن جنگ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا گیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم ایک ایسی جنگ کا حصہ بنے جو ہماری نہیں تھی ، عوام کی حمایت ہی سے جنگیں جیتی جا سکتی ہیں اور پاک فوج کو پوری پاکستان قوم کی حمایت حاصل ہے ۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔