ان?راپار?? ال??شن م?? گ?پل? ، پ? ?? آئ? ?? ?ئ? ر?نما فارغ

240

چیف جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلے کے مطابق پرویز خٹک ، جہانگیر ترین اور علیم خان کسی پارٹی عہدے کے لئے موزوں نہیں ہیں ۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا ۔ فیصلے کے مطابق جہانگیر ترین ، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ، نادر خان لغاری اور علیم خان نے پارٹی الیکشن کے دوران پیسے کا استعمال کیا جس کی بنا پر چاروں رہنما پارٹی کے کسی عہدے کے لئے موزوں نہیں ہیں ۔

پی ٹی آئی کے الیکشن ٹربیونل نے عارف علوی ، سیف اللہ نیازی اور قاسم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے پوزیشن کلیئر کرنے کے لئے 29 جون کو طلب کر لیا ہے ۔