خ?برپختونخوا ?اب?ن? ن? بج?2015-16?? منظور? د?د?

208

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے مالی سال 2015-16کے بجٹ کی منظور دے دی۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصداضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت بجٹ تجاویز سے متعلق صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بجٹ کا کل حجم 488ارب ہے جس میں 1525ترقیاتی منصوبوں کے لیے 175ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں میں 911جاری اور 614نئے پراجیکٹ شامل ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافہ کی منظوری دی گئی ہے جب کہ تعلیم کے لیے 98.5ارب روپے،ایچ ای سی کے لیے 15.5ارب اور صحت کے لیے 38ارب روپے رکھے گئے ہیں۔محکمہ پولیس کے لیے 34ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔