ل?ب?ا، امر??? فضائ?? ?ا حمل?، داعش ?ا ا?م ?مان?ر مارا گ?ا

245

لیبیامیں امریکی فضائی حملے میں شدت پسند کمانڈر مختار بالمختار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

لیبیا میں مقامی رہائشیوں نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی شروع کردی لیبیائی حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے یمنی کمانڈر کو حراست میں لے لیا اس کے علاوہ عدالتی عمارت کا قبضہ بھی چھڑالیا ہے ۔

گزشتہ روز ایک خودکش حملے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے دوسری جانب ڈھائی برس قبل الجزائر میں گیس پلانٹ پر حملے کا حکم دینے والے سینیئر شدت پسند کمانڈر مختار بالمختار امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا جبکہ کارروائی میں دیگرجنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

مختاربالمختار نے دوہزار تیرہ میں امیناس گیس پلانٹ پر حملے کا حکم دیا تھا جس میں آٹھ سو افراد یرغمال بنے تھے اور اڑتیس مغوی ہلاک ہوگئے تھے۔