?ورپ? ?ون?ن اور ?ونان ?? درم?ان مذا?رات پ?ر نا?ام ?و گئ?، ?ونان? وز?راعظم

234

یورپی یونین اور یونان کے درمیان آئی ایم ایف کو قرضوں کی ادائیگی سے متعلق مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں۔

یونان اور یورپی یونین دونوں نے مذاکرات میں اپنے اپنے مطالبات میں لچک دکھانے سے انکار کردیا۔ یونان کے وزیراعظم الیکسز سیپراس نے پیر کو مذاکرات میں ناکامی کے بعد کہا کہ یورپی یونین کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

 الیکسز سیپراس نے الزام لگایا کہ یورپی کمشن سیاسی مخاصمت یا کشیدگی کے خاتمے کے نامعقول مطالبات پر اڑا ہوا ہے جس میں پنشنز کی شرح میں کمی لانا اور ٹیکسوں کی شرح بڑھانا ہے۔

 یونان آئی ایم ایف کی رواں ماہ کے آخر تک 1.6 بلین یورو کے قرضے کی قسط کی ادائیگی کے لئے یورپی کمشن سے قرضہ لینا چاہتا ہے۔ یونانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپ نے بیل آﺅٹ کی آڑ میں 5 سال تک لوٹ مار کی ہے اور اب تمام بوجھ ہم پر ڈالنا چاہتا ہے۔