ل?جن? اس?واش ??لا?? جان ش?ر خان 45سال ?? ?وگئ?

197

15جون اسکواش کے عظیم کھلاڑی جان شیر خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ جان شیر خان15 جون 1969 کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد بہادر خان پاکستان ایئر فورس سے وابستہ تھے اور ان کے دو بھائی محب اللہ خان جونیئر اور اطلس خان اسکواش کے کھیل سے وابستہ ہیں ۔

انیس سو چھیاسی میں جان شیر خان نے پہلی مرتبہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

انیس سو ستاسی میں انہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور 1992ء میں پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

جان شیر خان  نے مجموعی طور پر آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور چھ مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتا۔ اس کے علاوہ وہ 99 پروفیشنل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

عظیم کھلاڑی  نے اسکوائش کورٹ سے 2001 میں ریٹائرمنٹ لی اس کے بعد یہ کھیل زوال کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے جان شیر نے اگست 2007 میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ کورٹ میں آنے کا اعلان کیا اور اکتوبر 2007 میں ہونے والے اسکوائش ٹورنامنٹ میں حصہ لیا مگر پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔