ب?ارت اورد?گرممال? اقتصاد? را?دار? منصوب? ?ام?اب ن??? د???ناچا?ت?، صدر

217

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت سمیت کئی دیگر ممالک اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر بھارت نےانتہائی نامناسب طریقےسےاپنی رائےکااظہارکیا، بھارت اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ پا رہا جب کہ کئی دوسرے ممالک بھی اقتصادی راہداری منصوبے سے خائف ہیں تاہم ہمیں دانشمندی سے اس منصوبے کی خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔

دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں شہید اور غازیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی دفاع میں قابل قدر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان تمام چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر ممنون نے کورس مکمل کرنے والے گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستبقل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔