سنگا?ارا ن? ??س? ?ر?? س? ر??ائرمن? ?ا حتم? ف?صل? ?رل?ا

281

سری لنکا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور وہ مزید تین ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہوجائیں گے۔

کرکٹ کی نامور ویب سائٹ کے مطابق سابق سری لنکن کپتان بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ہیں ۔انہوں نے سری لنکن بورڈ اور سلیکٹرز کو اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف 2ٹیسٹ کھیلیں گے جس کے بعد بھارت کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوم گراؤنڈ پر کھلیں ۔سنگاکارا اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور اب ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا مطلب یہ ہوگا کہ عظیم بلے باز تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں گے۔

خوبصورت اسٹکروس کھیلنے کے ماہر اور رنز کے انبار لگانے والے کرکٹر نے ٹیسٹ کے کامیاب ترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیسٹ میں 12ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جس میں 38سنچریاں ہیں اور ان کی ٹیسٹ اوسط 58سے زیادہ ہے۔