آس?ر?ل?ا ن? ?ال? آند?? ?و وائ? واش ?رد?ا

212

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جمیکا ٹیسٹ میں 277 رنز سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز 392 رنز کے تعقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کے اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن ٹیسٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے392 رنز کا ہدف دیا ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس رہا دونوں اوپنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئےاس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور محض 114 پر پر ڈھیر ہوگئی ۔

کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 جبکہ مچل جونسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ٹیسٹ میں شاندار 199 رنز بنانے پر اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ ہازلووڈ کو میں آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔

ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز خسارے کے ساتھ 220 پر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 82 رنز بھی شامل تھے۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی