الطاف حس?ن ?ا ا?? بار پ?ر متحد? ?? ق?ادت چ?و?ن? ?ا اعلان

223

متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں مقیم قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت 20 لاکھ افراد نے موجودہ بھارت کے مختلف علاقوں سے پاکستان ہجرت کی، جس میں مشرقی پنجاب کے علاوہ ، یوپی ، سی پی ، بہار اور حیدر آباد دکن سمیت کئی ریاستوں کے افراد شامل ہیں لیکن وفاقی وزیر خواجہ آصف نے گزشتہ روز اسمبلی میں جالندھر اور لدھیانہ سے آنے والوں کو ہی مہاجر قرار دے کر دوسروں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔

متحدہ کے قائد نے کہا کہ انہوں نے 37سال سے جدوجہد کرکےمسلم اقلیتی صوبوں سے ہجرت کرنے والوں کو متحد کرنے کی کوشش کی مگر اب بہت ہوچکا، میں اب قیادت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے دن 11بجے ہنگامی پریس کانفرنس بلائی ہے۔پریس کانفرنس سے قبل رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔