ب?لج?م ?ا ف?س ب? ?و عدالت م?? ل? جان? ?ا ف?صل?

271

بیلجیم کی پرائیوسی کمیشن  نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کے نجی معاملات کی جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے فیس بک کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کمیشن کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کے نجی معاملات کی جاسوسی کرکے قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔کمیشن نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل ویب سائٹ پر کوئی جرمانہ نہیں کررہے لیکن اگر ویب سائٹ اپنے اس اقدام سے باز نہ آئی تو ان کے خلاف باقاعدہ طور پر ضابطے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمیشن نے اس امیدکا اظہا کیا ہے کہ عدالت ان کے تحفظات اور الزامات پر فیس بک کے خلاف ایکشن لے گی۔اس مقدمے کی سماعت آئندہ جمعرات کو ہوگی۔

دوسری جانب فیس بک نے جاسوسی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ہمیں دھمکیاں کیوں دی جارہی ہیں اور ویب سائٹ کے خلاف ایسے الزامات غیر متوقع ہیں۔