چمن، ا? ا?ن ا?ف ?? ?اروائ? ، اربو? روپ? مال?ت ?? منش?ات برآمد

241

کوئٹہ: کوئٹہ کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس نےکامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بہت بڑی کھیپ پکڑلی ہے ۔

زرائع اے این ایف کے مطابق خفیہ کاروائی کے زریعے پشین کے علاقے سرانان میں ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا ، کاروائی کے دوران 3ہزار کلو افیون اور 2سو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ گھر میں موجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،

پولیس اور ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے جسے بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کے لئے ہمسایہ ملک سے پاکستان لایا گیا جہاں اسے براستہ مکران بیرون ملک بھیجا جانا تھا ۔