چ?ن م?? 4 مل?ن ?رو? پت? ش?ر?

197

 

بیجنگ: چین میں کروڑ پتی افراد کی تعداد40 لاکھ تک پہنچ گئی جو امریکا کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے۔

امریکی ریسرچ ادارے بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں10لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جبکہ امریکا میں ایک سال کے دورانیہ اضافہ 7 لاکھ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کروڑ پتی افراد میں اضافے میں جاپان تیسرے نمبر پر ہے جہاں ایک سال کے دوران ایک لاکھ کے قریب افراد کروڑ پتی بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف چین میں تقریباً ایک ہزار سے زائد ایسے افراد ہیں جن کے اثاثہ جات کی مالیت 100ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے جبکہ امریکا میں ایسے افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔