س?است ?و ???ل س? دور ر??نا چا??ئ?، ش?ر?ار خان

274

چیئر مین پی سی بی نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے دور رکھنا چاہیئے ان دونوں مشترکہ چیزوں کو ایک ساتھ نہیں ملانا چاہیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ سیریز متوقع ہےتاہم اگر بھارت سیاست کی بنیاد پر پاک بھارت کرکٹ سیریز سے انکار کردیتا ہے تو یہ انڈیا کی اپنی مرضی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ 1999 میں بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہونے کے باوجود پاک بھارت سیریز کھیلی گئی تھی۔

شہریار خان کا اپنے استعفی سے متعلق کہنا تھا کہ ایسی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ان میں حقیقت نہیں اور نا ہی کرکٹ بورڈ  میں میرے خلاف سازشیں کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کے کھلاڑیوں کو فٹنس کے مسائل  کا سامنا ہے جس کے باعث گذشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹٰیم کو مختلف ایونٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کام رہی ہے جس سے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارگردگی میں بہتری آئی گی۔

چیئر مین پی سی بی کا سلمان بٹ کے بارے میں کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ فکسنگ کےاقرارنامےپردستخط کردیےہیں۔

شہریارخان نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ اگلے سال اپریل کے مہینہ میں دبئی میں منعقد ہوگا۔