قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران آج رات کو بیلجیم روانہ ہوں گے جہاں وہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہے تاہم ویزا مسائل کے سبب کپتان محمد عمران ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے۔
قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں پہلامیچ 20 جون کوپولینڈ کےخلاف کھیلے گی جب کہ 24 جون کوآسٹریلیا،26جون کوبھارت اور28جون کوفرانس سےمقابلہ ہوگا۔