?من تنازع?، حوث? باغ?و? ?ا وفد جن?وا پ?نچ گ?ا

218

          جنیوا:یمن تنازعے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے لیے حوثی باغیوں کا ایک وفد جنیوا پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اہم مذکرات میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل بن شیخ احمد ثالث کا کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل صدر منصور ہادی کی جانب سے روانہ کیا گیا ایک وفد بھی ہفتے کے روز جنیوا پہنچا تھا۔ زرائع کے مطابق دونوں وفود الگ الگ کمروں میں عالمی مندوب سے بات چیت کریں گے، تاہم شیخ احمد کی کوشش یہ ہو گی کہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منصور ہادی کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ علاقوں سے مکمل انخلا تک وہ حوثی باغیوں کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے۔