ان?رن?شنل پ?س ر?سرچ انس????و? ?? سالان? رپور? جار?

204

اسٹاک ہوم: انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ایٹمی ممالک اپنے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں ، جن میں چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں ۔

دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، امریکا اورروس نے دوہزار دس سے دوہزار پندرہ کے درمیان نیوکلیئروارہیڈزمیں کمی کی ہے۔ دنیا بھر جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار آٹھ سو پچاس ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ کررہےہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان بھارت سے بازی لے گیا ہے انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کےپاس سو سے ایک سو بیسکے قریب جوہری ہتھیار ہے جبکہ بھارت کےپاس نوے سےسو نیوکلیئروارہیڈز ہیں۔

دنیا میں امن کو غرق کرنے والے اسرائیل کےپاس اسی نیوکلیئر وارہیڈز ہیں اوراس کے علاوہ یہودی ملک کے پاس بیلسٹک میزائل بھی موجود ہیں ۔

تسلیم شدہ جوہری ممالک میں چین کےپاس دو سو ساٹھ اورفرانس کےپاس تین سو ایٹمی وارہیڈزہیں۔ برطانیہ کےپاس نیوکلیئروارہیڈزکی تعداد دو سو پندرہ ہے۔