مشرف ?و ن??? مج?? پتا ?? مل? ?و ?تنا خطر? ?? ، آصف عل? زردار?

192

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے جس دن میں کھڑا ہو گیا سندھ کی سڑکیں ہی نہیں کراچی سے خیبر تک سب بند ہو گا، بی بی کی شہادت پر کہا تھا پاکستان کھپے ،لیکن حد ہوتی ہے کسی بات کی ۔ ان کا کہنا تھا مجھے پتا ہے کہ ملک کو کتنا خطرہ ہے، مشرف کو نہیں پتا، میں مشرف دور میں 5 سال جیل میں رہا وہ کمانڈو 3 مہینے جیل میں رہنے کو تیار نہیں۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی قبائلی علاقہ جات کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا اگر کپتان صاحب کے ساتھ ہم بھی استعفا دیتے تو الیکشن ہو جاتا ، لیکن ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے ۔ آراو الیکشن کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اور نہ ہم کو آر او الیکشن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا بلاول بھٹوزرداری ہم سب کا چیئرمین ہے، اور مجھے طاقت سے سروکار نہیں عوام کی خدمت سے سروکار ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم سیاست کو بدلیں گے ، ابھی ہم نکلے نہیں وقت کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ہم جس کو روک لیتے ہیں وہ رک  جاتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی ہلتی ہے تو سب ہل جاتے ہیں ۔ آر او الیکشن ہی سہی مگرملک میں جمہوریت تو ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا جنہوں نے جیل کا گرم پانی نہیں پیا انہیں جمہوریت کی کیا قدر ہو گی ، جمہوریت کی قدر انہیں ہے جنہوں نے گھروں سے جنازے اٹھائے ہیں ۔ سیاسی اداکارخود ارب پتی بن گئے ہیں اب وہ سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں، پاورپولیٹکس کے لیے کچھ دلوں میں امنگیں اٹھ رہی ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے ، جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں، ابھی انھیں کھیلنے دو جنھیں کھیلنے کے لیے وکٹ دی ہوئی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا دنیا اپنے مفاد کے لئے ہم پر جنگ مسلط کرتی ہے ، کچھ لوگ ، کچھ لوگوں کے اشارے پر پیٹ پر بم باندھ لیتے ہیں ۔

اسلام آباد میں ہونے والی پیپلزپارٹی قبائلی علاقہ جات کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، اخونزادہ چٹان سمیت اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی ۔ تقریب کے شروع پر اخونزادہ چٹان نے بلاول بھٹو زرداری کو قبائلی پگڑی پہنائی ۔