زردار? ?ا ب?ان ?ت? آم?زاور قابل مذمت ?? ، چو?در? نثار عل?

203

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آصف علی زرداری کے بیان کو انتہائی غیرمناسب ، بلاجواز اور ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری نے اپنی کوتاہیوں ، کمزوریوں کو چھپانے کے لئے اہم ترین قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا آصف علی زرداری کا قومی ادارے کو اس موقع پر نشانہ بنانا جب جوان جانیں قربان کر رہے ہیں، بیان قابل مذمت ہے ۔ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں، پاکستانی افواج اور اس کی قیادت کی عزت ہر پاکستانی کے دل میں ہے ، زرداری کی اس طرح کی طرزسیاست سے قومی تشخص اور اسکے اداروں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا آصف علی زرداری کا بیان انتہائی غیر مناسب ، بلاجواز اور ہتک آمیز ہے ، ان کا کہنا تھا آج زرداری نےاپنی کوتاہیوں،کمزورویاں چھپانےکیلیےاہم ترین قومی ادارےکونشانہ بنانیکی کوشش کی،یہ طرز سیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ کیوجہ کوئی ادارہ نہیں انکی اپنی حکومت کی کارگذاری ہے۔