?و?ا? ،آئل ??ن?ر ن? ?ار ?و روند ?الا، 3 افراد جا? بحق

256

کوہاٹ: پشاور کے ضلع کوہاٹ میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے کار کو کچل ڈالا، حادثے میں کار میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

پولیس زرائع کے مطابق حادثہ گنڈیالی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے کار کو ٹکر دے ماری ، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کی گیا جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ زخمیوں کو کارکاٹ کر نکالا گیا ۔