مود? ?ا ب?ان ب?ارت س? دوست? ?رن? والو? ?? من? طمانچ? ??،ل?اقت بلوچ

194

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کا پاکستان کے خلاف بیان بھارت سے دوستی کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے سب کا متحد ہونا بہت ضروری ہے ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا بھارت نے جس طرح کالاباغ ڈیم کو متنازع بنایا اسی طرح وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع بنانے کے لئے سازشیں کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا  مودی کا پاکستان کے خلاف بیان بھارت سے دوستی کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔