م?رس وائرس ?? باعث چ?ن م?? ?ائ? الر? جار?

198

بیجنگ: چین میں میرس وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر آنے کے باعث ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

چینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہرسال ہزاروں افراد مشرق وسطی کا سفر کرتے ہیں جس کے باعث بڑے پیمانے پر وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ ہوتا ہے ۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تشخیص اور علاج کے لئے علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں تاکہ برقت اس مہلک وائرس سے بچا جاسکے ۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اہم شہروں اور فضائی اڈوں پر بھی مڈل ایسٹ ریسپریٹري سنڈروم کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے اور متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا سے چین آنے والے شخص میں میرس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جوکہ اب روبصحت ہے ۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپریٹري سنڈروم نے 16 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہیں ۔