م??? مرن? پر احتجاج ?? بات م?? ن? شروع ن??? ??، وز?راعظم

224

وزیراعظم میاں نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ مکھی مرنے کی بات انہوں نے شروع نہیں کی بلکہ پہلے گورنر سندھ نے کی تھی اور پھر تقریر میں گورنر کی بات کو میں نے دوہرایا ، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہڑتالیں نہیں ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم نے میرے بیان کا غلط مطلب لیا، امید ہے کہ میری وضاحت کے بعد متحدہ مطمئن ہوجائے گی  اور ضرورت پڑی تو متحدہ ارکان سے ملاقات بھی کرنے کو تیار ہوں۔

ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی گرین بس منصوبے کیلیے 5 ارب روپے جاری کرچکے ہیں، گرین لائن بس منصوبے کےلیے تمام فنڈزوفاق فراہم کرے گایہ منصوبہ کراچی کی عوام کے لیے تحفہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جتنا سندھ حکومت کے فور منصوبے کیلیے رکھے گی وفاق بھی اتنی ہی رقم دیے گا جب کہ کراچی کے ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد وفاقی حکومت دے گی۔انہوں نے کراچی حیدرآباد موٹروے 2سال میں مکمل کرنے کا بھی اعلان کیا ۔