غ?ر مل?? ا?ن ج? اوز ?? ت?ن ما? م?? ازسرنورجس?ر?شن ?ا ف?صل?

381

پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کی تین ماہ میں ازسرنو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ان این جی اوز کو چھ ماہ تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کے معاملے پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ چودھری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں غیر ملکی فلاحی اداروں کے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ این جی اوز کو بغیر اجازت ملک میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس ضمن میں تمام این جی اوز خود کو رجسٹرڈ کرائیں گی جس کے بعد مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرکے مخصوص شعبہ جات میں کام کرنے کی اہل ہوں گی۔

بین الوزارتی کمیٹی این جی اوز کے لیے رولز اور قانون کا مسودہ تیار کرگی جس کے تحت غیر ملکی فلاحی ادارے کام کریں گےاور یہ کمیٹی مستبقل میں این جی اوزکی نگرانی کا نظام بھی وضع کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی این جی اوز کی فنڈنگ کو مانیٹر کیا جائے گا اور وزارت خزانہ کے توسط سے غیر ملکی فنڈنگ کو آگے بڑھایاجائے گا۔