رمضان ?ا چاند د???ن? ??لئ? رو?ت ?لال ?م??? ?ا اجلاس 17جون ?و

252

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس بدھ17جون کوکراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقعہ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مفتی حضرات شرکت کریں گے۔

اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔زونل سطح پر بنائی گئی ملک بھر میں رویت ہلال کی کمیٹیاں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیں گی جس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ فلکیات نے جمعرات کو رمضان کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے ۔