پا? فوج ?? افغان ا?ر?ا م?? ?ارروائ? ، زخم? افغان فوج? باجو? منتقل

210

پاک فوج نے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افغان فوجی کو ریسکیو کرتے ہوئے باحفاظت باجوڑ منتقل کردیا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے افغان ایریا میں پاک فوج سے مدد کی درخواست کی گئی تھی کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک افغان فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جسے باحفاظت افغان ایریا سے نکالنا ہے جس پر پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی افغان فوجی کو باجوڑ منتقل کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی فوجی کا خاراسپتال میں علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔