شام س? 23 ?زار م?اجر?ن ?? تر?? آمد

239

       نیویارک: شام کےمختلف علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث 23 ہزار شامی مہاجرین نے سرحد عبور کر کے ترکی میں پناہ لی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائےمہاجرین کے مطابق شام کے شمالی علاقے میں جاری لڑائی کے باعث متا ثرین کی بڑی تعداد اپنے گھر بار چھوڑ کر پناہ کی غرض سے ترکی پہنچے گئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این ایچ سی آر کے ترجمان ولیم سپِنڈلر نے جنیوا میں ہونے والی ایک بریفنگ کے بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق شامی علاقے تل ابیض سے ہے۔

واضح رہے کہ ترکی پہنچنے والوں میں 2183 عراقی بھی شامل ہیں۔