??ل? فورن?ا م?? عمارت ?ا ا?? حص? گرن? س?6 طالبات ?لا?

220

نیویارک:  امریکی میں کیلی فورنیا یونیورسٹی کے قریب عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے 6 طالبات ہلاک اور 7 شدد ید زخمی ہوگئیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیلی فورنیا یونیورسٹی کے قریب رہائشی عمارت میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک عمارت کا بیرونی حصہ  منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد طالبات زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بریکلے پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک طالبات کا تعلق آئر لینڈ سے ہے جو کہ یہاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھیں ، ہلاک شدگان کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالکونی گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور اس سلسلے میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے معلومات حاصل کرینگے۔

دوسری جانب آئرش وزارت خارجہ نےہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرینگے۔