?رپشن پرر?نجرز?ارروائ? اخت?ارات س?تجاوز ???ان??? ؟

372

سینیٹ میں سندھ سےمتعلق اپیکس کمیٹی میں رینجرزرپورٹ پرفرحت اللہ بابر نےتوجہ دلاؤنوٹس پر کہا ہے کہ توجہ دلاؤنوٹس پر آج ہی بحث ہونی چاہیے۔

انہوں نے رینجرز کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپے پر رینجرز کی کارکردگی اور اختیارات پر سوالات اٹھائے۔فرحت اللہ بابر نے سوال کیا کہ بتایاجائےکہ ترقیا تی کاموں میں کرپشن پررینجرزکارروائی اختیارات سےتجاوز ہےیانہں ؟ بلڈنگ کوڈکی خلاف ورزی پررینجرز کارروائی اختیارات سےتجاوزہےیا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتےہیں کہ رینجرزکایہ سب کرنااختیارات سے تجاوز ہے۔ 15جون کورینجرزکےماسک پہنےاہلکاروں نےکےبی سی اےدفترمیں کارروائی کی، پہلےسول اورملٹری حکام کی باتیں پردےمیں رہتی تھی لیکن اب یہ پردہ اٹھ گیاہے۔

فرحت اللہ بابر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بلیغ الرحمان نے کہا کہ کراچی آپریشن کے انچارج ہیں، رینجرزپروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ سےکئی سال پہلےسے وہاں موجود ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کااپیکس کمیٹی کےذریعےاختیارات کا کنٹرول سنبھالنے کی بات درست نہیں۔