مال? بدعنوان? ?ا الزام، پ? ا?ف ا?ف ?? صدر معطل

187

اسلام آباد : پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے مالی بدعنوانی اور الیکشن میں دھاندلی اور فیڈریشن کے آئین میں جعل سازی کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کو معطل جبکہ سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیاہے کشمالہ طارق کو پی ایف ایف ویمن کمیٹی کی چیئر پرسن جبکہ تصور عزیز کو ڈپٹی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کے پی ایف ایف انتخابات 30 جون کو شانگلہ گلی کی بجائے پاکستان فٹ بال ہاﺅس لاہور میں ہونگے

جبکہ دوسری جانب چیئر پرسن کشمالہ طارق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فٹ بال میں کرپشن کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرکے ان کا احتساب کیا جائے۔