فوج ?? خلاف زردار? ?ا ب?ان قابل مذمت ?? ، عمران خان

389

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے آصف علی زرداری کا فوج کے خلاف بیان قابل مذمت ہے ۔ مک مکا کرنے والے کرپشن بچانے کے لئے قومی اداروں کو تباہ نہ کریں ۔

اسلام  آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا مک مکا کا معاملہ مسلسل چل رہا ہے ۔ پچھلے دورے حکومت میں زرداری کا خطرہ تھا تو نواز شریف نے فرینڈلی اپوزیشن کرنی شروع کر دی تھی اب نواز شریف کو خطرہ ہوا تو پی پی میدان میں آگئی ۔ دونوں کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں  کیونکہ آصف زرداری کو جیل میں فوج نے نہیں نواز شریف نے بھیجا تھا ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار ہے اور انشاءاللہ 2015 الیکشن کا سال ہے ۔ ان کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد اگلے الیکشن میں دو نمبر اور دھاندلی کرنے والوں سے قوم بچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نواز شریف سے استعفی مانگ رہے تھے تو احتجاج کرنے والی جماعتوں نے کہا کیوں استعفیٰ دیں اب وہ خیبر پختونخوا حکومت سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ اگر دھاندلی پر استعفیٰ دلوانا ہے تو پھر وفاق کو بھی ہٹایا جائے۔