زردار? ?و مناسب الفاظ ?ا چناؤ ?رنا چا??? ت?ا ، پرو?ز رش?د

223

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے آصف زرداری کو مناسب الفاظ کو چناؤ کرنا چاہیے تھا ، ان کا کہنا ہے قومی سلامتی کے تمام ادارے قابل تکریم ہیں ۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا قومی سلامتی کے تمام ادارے قابل تکریم ہیں، آصف زرداری کومناسب الفاظ کا چناؤ کرناچاہیئے ، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں پیش کیں، ہم پاک فوج کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف ضرب عضب کا کردار بھلایا نہیں جا سکتا، پاک فوج کےجوان جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس وقت پاک فوج کےجوانوں کوخراج تحسین پیش کرناہم سب کافرض ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا حساس معاملات پرمیڈیاکےذریعےگفتگومسائل کوحل نہیں بلکہ پیچیدہ کردیتاہے، آصف زرداری کےبیان کی نزاکتوں کو بخوبی سمجھتے ہیں ،ایپکس کمیٹی میں تمام معاملات پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔