?? ال???ر? ?ا ما? رمضان م?? سحروافطار م?? لو?ش??نگ ن? ?رن? ?ا اعلان

269

کے الیکٹرک نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے 4 کنٹرول سینٹر قائم کیئے ہیں جو 24 گھنٹے کام جاری رکھیں گے ۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں صارفین 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماہ رمضان میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تکنیکی خرابی کی مرمت کےلیےسوسےزائدٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ سحروافطار میں زائد بجلی استعمال کرنے سے اجتناب کریں ۔