زردار? لا??ان? بند ?را د?? س?است چ?و? دو? گا، ذوالفقار مرزا

240

سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے آصف علی زرداری لاڑکانہ کی مارکیٹ بند کرا کر دکھا دیں سیاست چھوڑ دوں گا ۔ آصف زرداری کا بیان سیاسی خودکشی ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا آصف زرداری پورے ملک کو بند کرنے کی بات کرتے ہیں وہ صرف لاڑکانہ کی مارکیٹ بند کرا کر دکھا تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ اصل میں آصف زرداری الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں اور زرداری کا کل کا بیان سیاسی خودکشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا سندھ میں کرپشن عام ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، ٹی ایم اوزفنڈزمیں خوردبردکرتےہیں، ہرماہ ٹی ایم اوز اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکلواتے ہیں، کاشتکاروں کو فصلوں کی صحیح قیمت نہیں ملتی۔

سابق وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کام کےلیے پیسہ چلتا ہے، منظورکاکاپہلےکیاتھا اور آج کیا بن گیاہے، منظورکاکا کاماضی سب کوپتاہوناچاہیئے، منظور کاکا آغاسراج درانی کےلیے مارکیٹ سے مرغےلے کر آتا تھا، آغاسراج کوبات پسندآئی اس لئےمنظورکاکاکوسندھ بلڈنگ میں نوکری دی، منظور کاکا پبلک اسکول حیدرآباد میں جوڈوکراٹے کا ٹیچر تھا،محترمہ نے پرائیویٹ سیکیورٹی فورس بنائی تو منظور کاکا اس میں بھرتی ہوئے، آغاسراج درانی جب پہلی باروزیربنےتومنظورکاکاان کےاسسٹنٹ تھے۔