وز?راعظم ?ا آصف زردار? س? ملاقات ?رن? س? ان?ار

388

وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق صدر اور اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حکومتی جماعت ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سابق صدر سے آج دوپہر ہونے والی ملاقات مصروفیات کے باعث ملتوی کردی ہے ۔

مسلح افواج کے خلاف  بیانات اور سندھ رینجرز کی کارروائیوں پر وزیراعظم اور سابق صدر کے درمیان آج ہنگامی ملاقات طے پائی تھی اور خبریں یہی گرم تھیں کہ آصف زرداری آج دوپہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

تاہم آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ سابق صدر اور وزیراعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں تھی ۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق نوازشریف کے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل آنے کے بعد ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔