مسلح افواج پر تنق?د نامناسب اقدام ??،وز?راعظم

294

وزیراعظم میاں نوازشریف نے مسلح افواج پر ہونے والی تنقید کو نامناسب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پرتنقید سےپاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیر اعظم نواز شریف کا مسلح افواج پر کی جانے والی تنقید پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کےافسران،جوان ضرب عضب میں موثرکرداراداکررہےہیں اور مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے نازک مرحلے پر قومی سطح کا اتفاق رائے ضروری ہے ایسے حالات میں فوج جیسےاہم ادارے پرتنقید نا مناسب اقدام ہے افواج پرتنقید سےپاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اورسیاسی قیادت میں ہم آہنگی نےجمہوریت کومضبوط کیاہے جب کہ سیاسی استحکام اور اتفاق رائے کیساتھ ملک تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔