پا? ،سر? لن?ا ??س? بارش ?? باعث تاخ?ر ?ا ش?ار

329

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کاشکار ہوگیا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہونا تھا تاہم موسلادھار بارش کے باعث میچ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گال میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گراؤنڈ میں پانی بھر گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک گراؤنڈ میں نہیں پہنچ سکیں۔مقامی وقت کےمطابق 2بجے گراؤنڈ کا جائزہ لیا جائے گا تاہم گہرے سیاہ بادلوں نے گراؤنڈ پر اپنا ڈیرہ ڈال رکھا ہے اور مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔