پشاورس? خطرنا? د?شت گرد گرفتا ر

212

پشاور : پشاورسٹی میں اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے متنی اور سربند تھانوں پر حملے میں ملوث مطلوب دہشت گرد فاروق کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اسپیشل پولیس یونٹ نے خفیہ معلومات پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے ،ملزم کی شناخت فاروق کےنام سے ہوئی ہے جو پولیس کو متنی اور سربند تھانوں پر حملے میں ملوث ہونے پر مطلوب تھا ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دونوں تھانوں پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے مزید تفتیش کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے ۔