?وئ??: بلوچستان ?ا 2 ??رب 43 ارب س? زائد بج? پ?ش

341

مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے بلوچستان کا 2 کھرب 43 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا ۔ بجٹ میں امن و امان کے لئے تقریباً 26 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ بجٹ خسارہ 26 ارب روپے ظاہر کیا گیا ہے ۔

بلوچستان کے لئے مالی سال 16- 2015 کا 2 کھرب 43 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔ بجٹ مشیرخزانہ میر خالد لانگو نے پیش کیا ۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے خالد لانگو کا کہنا تھا بلوچستان کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 54 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں تقریباً 26 ارب روپے کا خسارہ مختص کیا گیا ہے ۔

میشرخزانہ کا اپنی تقریر کے دوران کہنا تھا بجٹ میں عمومی خدمات کے لئے 28 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ تعلیم کی بہتری کے لئے بجٹ میں 38 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ بلوچستان کےبجٹ میں اکنامک افیئرز کےلیے 39ارب سےزائد مختص کیئے گئے ہیں ۔ خالدلانگو کا کہنا تھا بلوچستان کوقابل تقسیم محاصل سے155ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل ہونےکا تخمینہ ہے جبکہ بلوچستان کوبراہ راست محاصل سے 14ارب روپے سے زائد رقم حاصل ہونے کا تخمینہ ہے ۔

مشیرخزانہ خالد لانگو نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت 13 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ مشیرخزانہ کا کہنا تھا بلوچستان کےبیروزگارنوجوانوں کےلیے5ہزار اسامیاں پیداکی جائیں گی۔ صحت وصفائی کےجامع پروگرام کے لیے 5 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ شہرمیں تفریح گاہیں قائم کرنے کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ رکھے گئے ہیں ۔ صفائی کے لیے جدید مشینری، آگ بجھانے والی گاڑیاں، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے 37 کروڑ سے زائد رقم رکھی گئی ۔

خالدلانگو کا کہنا تھا وزیر اعظم نوازشریف بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتےہیں، وفاقی حکومت کےمالی معاونت سے آبپاشی 8 بڑے منصوبے زیر تکمیل ہیں، ان کا کہنا تھا بلوچستان کےبجٹ میں یہ بات پیش نظررکھی گئی کہ عام آدمی کوریلیف ملے۔ مشیرخزانہ کا کہنا تھا آئندہ مالی کےسال کےدوران2ہزارکلومیٹربلیک ٹاپ سڑکیں بنائی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی اختیارات میں اضافہ ہوا، گوادرمیں بین الاقوامی ایئر پورٹ تعمیر کیا جائے گا، بلوچستان میں لگژری گاڑیوں کی خریداری پرمکمل پابندی رہےگی جبکہ کوئٹہ شہرمیں کو ئلہ پھاٹک کےمقام پرفلائی اوور قائم کی جائےگا۔