آرم? چ?ف ?? روس? اسپ??ر، چ?ئرم?ن ?وما س? ملاقات ، دفاع? نمائش ?ا دور?

262

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج روس میں مصروف دن گزارا ۔ جنرل راحیل شریف نے آج ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیئرمین ڈوما سے ملاقاتیں کیں جبکہ جدید ہتھیاروں کی نمائش بھی دیکھی ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے موقعے پر روسی اسپیکر کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے، ان کا کہنا تھا دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی اسپیکر کا کہنا تھا پاکستان اورروس کے تعلقات آزادانہ ہیں اور انکو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے موقعے پر روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین کا کہنا تھا خطےمیں استحکام کیلئےپاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اور ہم پاکستان کےساتھ آزادانہ تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ماسکو میں روسی دفاعی نمائش کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے دفاعی نمائش میں رکھے گئے جدید اسلحے ، طیارے اور ہیلی کاپٹر کو دیکھا اور دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔