راول پن?? ، گ?ر م?? آتشزدگ?،7 افراد ج?لس ?ر جا? بحق

186

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے رضا پلازہ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری کے قریب واقع رضا پلازہ کےایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،حادثے کےوقت گھر میں موجود تمام افراد سورہے تھے تمام افراد کی اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آتشزدگی کا واقعے میں انسانی جان کی ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔