وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپے کو رینجرز کے اختیارات سے تجاوزقرار دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ اور وزیرداخلہ کو شکایتی خط لکھا ہے۔
وزیراعلیٰ نے خط میں رینجرز کی سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔رینجرز اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہی ہے ،رینجرز کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن ر نوٹیفکیشن میں دیے گئے اختیارات سے بڑھ کررینجرز کارروائیاں کررہی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ رینجرز کو انسداد دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے صوبے میں رکھا گیا ہےتاہم کے سی بی اے میں رینجرز نے کارروائی کرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبراور وزیرداخلہ چودھری نثار کو لکھے گئے خط کی ایک کاپی وفاق کو بھی بھجوائی گئی ہے۔