جارجیا میں سیلاب کے بعد چڑیا گھر سے بھاگنے والے شیر نے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جارجیہ کے دارالحکومت کے علاقے میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے بعد چڑیا گھر سے متعدد خونخوار درندے بھاگ گئے تھے۔
حکام کی جانب سے متعدد جانوروں کو پکڑ لیا گیا جبکہ متعدد کو ہلاک کردیا گیا تھا گزشتہ روز ایک شیر نے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ شیر کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ جارجیا میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔